چیمپئینز ٹرافی : وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

ICC Champions Trophy

ICC Champions Trophy

سری لنکا(جیوڈئسک)آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پاکستان کے سری لنکا اور جنوبی افریقہ مدمقابل آئے گے. آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز چھ جون سے انگلینڈ میں ہونا ہے۔

ایونٹ میں دنیا کرکٹ کی آٹھ بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ آئی سی سی نے ایونٹ کے وارم میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ وارم اپ میچز تیس مئی سے چار جون تک ہوں گے۔

وارم اپ میچز میں پاکستان کا سری لنکا اور جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا۔ ان میچز کو ون ڈے اسٹیٹس حاصل نہیں ہوگا۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر چھ وارم اپ میچز ہوں گے۔ پاکستان تیس مئی کو سری لنکا اور تین جون کو گرین شرٹس جنوبی افریقہ کا سامنا کریں گے۔