چیمپئیز ٹرافی : ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

Cympyynz Trophy

Cympyynz Trophy

ویسٹ انڈیز (جیوڈیسک) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ اوول میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں ڈیرن سیمی کو شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستانی ٹیم میں تین لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عرفان، جنید خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ اسپن بولنگ میں گرین شرٹس کو سعید اجمل ، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی خدمات حاصل ہیں۔ قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کررہے ہیں۔ اسد شفیق اور ناصر جمشید بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور عمران فرحت نے اننگز شروع کی۔