مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چینوٹ رجوعہ سادات سے معدنی ذخائر کا نکلنا خدا وندکریم کی جانب سے پاکستان کے غریب عوام پر خاص عنایت ہے،خدا ہمارے حکمرانوں کو توفیق دے کہ وہ ان وسائل کو عوامی فلاح بہود اور ملکی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں۔
پاکستان کی سر زمین کو اللہ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے اگر ہم اپنے ملکی معدنی وسائل پر توجہ دیں تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے ,انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اگر حکمران مخلص اور ایماندار ہوں ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ مہینوں میں ممکن ہے۔
ان خیالات کا اظہار چوہدری ہاشم علی خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سول اور فوجی قیادت دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحدہے۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس برائی کے خاتمے کیلئے تعاون اور خفیہ معلومات کا تبادلہ کررہی ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔