چینوٹ: دریائے چناب میں 90 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزرنا شروع

Chanyut

Chanyut

چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پر نوے ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزرنا شروع ہو گیا ہے، حفاظتی اقدامات کے طور پر تئیس دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔ دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلات سے تئیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈی سی او ڈاکٹر ارشاد کے مطابق چنیوٹ کو سیلاب کے پیش نظر سات سیکٹر میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور ڈی سی او آفس میں ایک سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ سیلابی ریلے کے پیش نظر تئیس دیہات کی آبادی نیانخلا شروع کر دیا ہے۔ پانی کی آمد کا سلسلہ دو دن تک جاری رہے گا۔