چیپمینز ٹرافی 2013 ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ آج ہوگا

Pakistan -West Indies

Pakistan -West Indies

لندن (جیوڈیسک) چیمپینز ٹرافی کا میلہ سج گیا ہے، کرکٹ فیور بڑھنے لگا ہے، سب کی توجہ انگلینڈ کے میدانوں پرجم گئی ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ آج ویسٹ انڈیز سے کھیلے گا۔ پاکستان کے پاس چیمپینز ٹرافی جیتنے کا آخری موقع ہے، اب نہیں تو کبھی نہیں کیونکہ یہ میلہ پھر کبھی نہیں سجے گا۔

آخری چیمپینز ٹرافی میں پاکستان پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے کھیلے گا، جو کالی آندھی ہے، چل جائے تو اڑا کر رکھ دے، پھر میدان بھی اوول کا جہاں ویسٹ انڈیز نے کئی بارنا ممکن کو ممکن بنایا ہے، وہی ٹیم جس نے آئی سی سی کے تینوں ٹائٹل جیتے ہیں۔

مگر پاکستان ٹیم بازی پلٹنا بھی جانتی ہے، اسے بساط لپیٹنی بھی آتی ہے، آنکھوں میں آنکھیں ڈال دے تو حریف کو نظریں جھکانی ہی پڑتی ہیں۔ دیکھتے ہیں اوول میں کس کے قدم اکھڑتے ہیں اور کون دھاک بٹھائیں گا۔