قبرص: سینکڑوں بینک مظاہرین کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا

Cyprus Clashes

Cyprus Clashes

قبرص (جیوڈیسک)قبرص میں معاشی بدحالی دور اور بے روزگاری کو ختم کرنے کے لئے ہزاروں بینک ملازمین کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا اور ریلی ۔ مظاہرین نے بینک ملازمین کی بیروزگاری کے خلاف حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اور مطالبہ کیا کہ حکومت پاپیولر بینک کو خسارے سے بچائے۔

صورتحال اس وقت تشویشناک ہوگئی جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے سے روکنے کی کوشش کی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد مظاہرین پر تشدد ہو گئے اور مظاہرین نے پارلیمینٹ کو گھیرے میں لے لیا، پارلیمینٹ کو نقصان سے بچانے کے لئے پولیس نے پارلیمنٹ کو سو میٹر تک گھیرے میں لے لیا۔ تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بینکوں کو دیوالیے سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔