قبرصی (جیوڈیسک) شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی آقن جی اور جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر نکوس آناستاسیادس نےمذاکرات میں سے سب سے اہم اور کھٹن موضوع ” سرزمین کی تقسیم” کے بارے میں سوئیٹزر لینڈ کے شہر مونٹ پیلرین میں بات چیت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی نگرانی میں سات تا گیارہ نومبر کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات میں سرزمین کی تقسیم کا موضوع بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔
پیلرین کانفنس میں دونوں رہنما پانچ مختلف کانفرنسوں میں شرکت کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس وقت تک اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے مذاکرات میں کافی حد تک پیش رفت دیکھی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے زیر کنٹرول بفر زون میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہاقوام متحدہ کی نگرانی میں مذاکرات کا یہ سلسلہ 15 مئی سے دوبارہ شروع ہوا تھا اور اس سے قبل جن موضوعات پر مفاہمت ہو چکی تھی اور جن موضوعات پر مفاہمت نہیں ہو سکی انہیں ایک دستاویز کی شکل دی گئی تھی۔