چیسٹرلی (جیوڈیسک) دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو ایک رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سات لنکن بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں سری لنکا نے بہتر کھیل پیش کیا اور تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹ پر تین سو نو رنز بنا لیے۔
مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اٹھاسی رنز کی مزید ضرورت ہے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار سو اٹھانوے رنز بنائے تھے۔