پراگ (جیوڈیسک) جمہوریہ چیک میں ہونے والے انتخابات میں سوشل ڈیمو کریٹس نے معمولی فرق سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق جمہوریہ چیک میں ہونے والے انتخابات میں سوشل ڈیمو کریٹس نے معمولی فرق سے کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جمہوریہ چیک میں انتخابات کے نتائج کے مطابق سوشل ڈیمو کریٹس نے جوآندریج بابس کی نئی جماعت اے این او سے صرف 1.8 فیصد زیادہ ووٹ یعنی 20.4 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
الیکشن میں کمیونسٹ جماعت 15 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔ ووٹرز ٹرن آٹ 59 فیصد رہا۔ آندریج بابس نے نے کہا ہے کہ وہ حکومت کے قیام کے لئے سوشل ڈیمو کریٹس کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق سوشل ڈیمو کریٹس، کرسچن ڈیمو کریٹس اور اے این او کے درمیان اتحاد کا سب سے زیادہ امکان ہے۔
اس ممکنہ اتحاد کی صورت میں تینوں جماعتیں 200 نشستوں پر مشتمل پارلیمان میں 111 کی حامل ہوں گی۔ سوشل ڈیموکرنٹس کے رہنما بوہوسلاو سبوٹکا نے کہا کہ وہ ووٹرز ٹرن آٹ سے مطمئن نہیں تاہم وہ تمام جماعتوں کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ بوہوسلاو سبوٹکا کے بارے میں یہ توقعات ہیں کہ وہ اگلے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔
واضع رہے کہ جمہوریہ چیک میں آٹھ ماہ قبل الیکشن اس لئے کرائے گئے کیوںکہ سابق وزیر اعظم پیٹر نیچاس نے رواں سال جون میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کے اپنی چیف آف سٹاف یانا نیگووا کے ساتھ رومانوی روابط تھے اور اس لیے وہ استعفی دے رہے ہیں۔ نیگووا پر رشوت اور اختیارات کے غلط استعمال کے سلسلے میں مقدمہ چل رہا ہے۔