ڈی 10 فورم میں ملینیم ترقیاتی اہداف کا جائزہ

Millennium

Millennium

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ڈی 10 فورم میں اقوام متحدہ کے ملینیم ترقیاتی اہداف کے حصول کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یو ایس ایڈ، اقوام متحدہ، یواین ڈی پی، یونیسف کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

چین، جرمنی اور یورپی یونین کے حکام نے بھی شرکت کی۔ فورم میں اقوام متحدہ کے ملینیم ترقیاتی اہداف کے حصول کا جائزہ لیا گیا جبکہ پاکستان میں ایم ڈی جیز کے ضمن میں ہونیوالی پیش رفت پر بھی غور ہوا۔