ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ انتقال وراثت کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے

گجرات: ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ انتقال وراثت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، خصوصا خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتقال وراثت کے حوالے سے شکایات کا جائز ہ لینے کے لئے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اے سی سرائے عالمگیر ماریہ طارق، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد نعیم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجو د تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ نئے قانون کے تحت انتقال کے فوری بعد وراثت کا عمل شروع ہو جاتا ہے لہذہ افسران کو اس ضمن میں اپنا کردار نہایت ذمہ داری سے سرانجام دینا چاہیے۔

ڈی سی او نے کہا اس قانون پر مزید موثر انداز میں عملدرآمد کے لئے کہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج گجرات کو ایک ریفرنس بھجوایا جائے اور جن عدالتی فیصلوں میں ثابت ہو جائے کہ انتقال وراثت میں کسی کی حق تلفی ہوئی ہے ان سے آگاہی حاصل ہونے پر ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کیا جا سکے۔ اس موقع پر شرکاء نے انتقال وراثت کے قانون پر عملدرآمد اور خصوصا خواتین کی حق تلفی روکنے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔