ڈی چوک میں حکومتی تقریب بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، تحریک انصاف

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں حکومت کی جانب سے تقریب بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، تحریک انصاف پہلے ہی آزادی مارچ کا اعلان کر چکی ہے۔

اس لئے امن و امان کی ذمہ داری بھی حکومت کی ہو گی۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، شفقت محمود اور یاسمین راشد نے لاہور میں مشترکا پریس کانفرنس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک میں ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے یہ خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے، جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ الیکشن میں جعلسازی کرنے والوں کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سڑکوں پر اربوں روپے لگا رہی ہے لیکن صحت کے منصوبوں سے غفلت برت رہی ہے۔