ڈی جی ایل ڈی اے کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور

DG LDA

DG LDA

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے احد چیمہ کی بطور ڈی جی ایل ڈی اے تقرری کیخلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی ۔

تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ احد چیمہ گریڈ انیس کے آفیسر ہیں لیکن انہیں بیسویں گریڈ کے عہدے ہر تعینات کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے مقرر کر دیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔لہذا عدالت اس تقرری کو کلعدم قرار دینے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا