ڈی جی رینجرز نے فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں رینجرز کی ایک عارضی پکٹ نے ٹیکسی کو رکنے کا اشارہ دیا اور نہ رکنے پر رینجرز اہل کار نے فائرنگ کر دی جس کے باعث ٹیکسی ڈرائیور مراد موقع پر ہلاک ہو گیا۔ مقتول کے ساتھ موجود اس کا چار سال کا بیٹا خوش قسمتی سے بال بال بچ گیا۔

ڈی جی رینجرز نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور رینجرز اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ عارضی پکٹ پر موجود چاروں رینجرز اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے رینجرز اہل کار لانس نائیک غلام رسول کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔