ملک میں موجودہ امن وامان کی صورتحال اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کراچی میں پاک آرمی کے تحت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مصنوعی مشق کااہتمام ڈی ایچ اے میں کیا گیا۔ مشق میں پاک آرمی اور رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا اس کے ساتھ پولیس ،ڈی ایچ اے سیکورٹی، فائربریگیڈ اور ایمبولینس سروس بھی۔
مشق میں شامل تھیں آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مشق کا مقصد ملک کو درپیش دہشت گردی کے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا ہے۔ مشقوں کا معائنہ پاکستان آرمی اور سیکورٹی ایجنسیز کے سئنیر افسران نے کیا