ڈی آئی خان : گومل یونیورسٹی کے طلبا میں لیپ ٹاپس کی تقسیم

Gomal University

Gomal University

ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی میں 70 فیصد نمبر لینے والے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقیسم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔پنجاب کی طرح خیبر پختون خواہ میں بھی تعیمی اداروں میں نمائیاں کارکردگی کے حامل طلبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی روایت قائم کی جا رہی ہے۔

جس سے لائق اور ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ڈویزن نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم سے طلبہ میں مقابلہ کے رجحان کو بڑھایا ہے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کی فراہیمی حکومت کا خوش آئند اقدام ہے۔