ڈی آئی خان جیل حملہ 48 قیدی گرفتار ڈی ایس پی و دیگر معطل

Dera Ismail Khan jail

Dera Ismail Khan jail

ڈیرہ اسماعیل خان جیل پرحملیکی پیشگی اطلاع کے باوجود حفاظتی اقدامات میں سنگین غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔ فرارہونے والے اڑتالیس قیدی دوبارہ گرفتار اور ڈی ایس پی سٹی اور تین ایس ایچ اوزمعطل کر دیئے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے سے متعلق انٹیلیجینس اداروں کی پیشگی اطلاع کے بعد سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ جیل کی سیکیورٹی کے لئے تین حفاظتی حصار بنائے جائیں گے۔پیشگی اطلاع سیکیورٹی۔اجلاس

اہم فیصلہ سب کچھ ہوا۔ سوائے فیصلوں پرعملدرآمد کے۔آئی جی خیبر پختون احسان غنی نے ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایک ڈی ایس پی سمیت غفلت برتنے والے ایلیٹ فورس کے انتیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ پوچھ گچھ کیلئے جیل اسٹاف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں پانچ جوان شہیدہوئے۔حملے کی منصوبہ بندی میں مقامی اور جیل کے قریبی افراد کا ڈیٹا دو روز مکمل کرنے کی ہدایت دیں ہیں۔

احسان غنی نے انکشاف کیا کہ ہری پور جیل کو بھی خطرہ تھا۔ جیلوں کی سیکیورٹی کے لئے ایس او پیز بنادیئے گئے ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ وفاق سے سفارش کی ہے کہ ڈی پی او ڈیرہ کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ معطل کیاجائے۔علاقے میں نئے ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔جیل حملے پر تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم پندرہ دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔