ڈی آئی خان (جیوڈیسک) بم ڈسپوزل یونٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے کے بعد 30 بموں اور ایک خودکش جیکٹ کو ناکارہ کر دیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان سینٹرل جیل حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ جیل حملے کے بعد سینٹرل جیل میں پڑے تین بم ناکارہ بنائے گئے۔ جن کا وزن تیس تیس کلو گرام تھا جبکہ 20 ،20 کلو کے دو بم ناکارہ بنائے گئے۔
جن میں تین ریموٹ کنٹرول اور دو ٹائم بم شامل ہیں۔ جیل کے مختلف مقامات سے بم ڈسپوزل یونٹ نے آدھا آدھا کلو کے 25 ٹائم بم بھی ناکارہ بنائے۔ جبکہ فورسز کی فائرنگ سے مارے جانے والے خودکش حملہ آور کی جیکٹ کوبھی ناکارہ بنا دیا گیا۔ جیل سے 8 دستی بم اور 7 راکٹ بھی برآمد ہوئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان سینٹرل جیل حملے میں دہشتگردوں نے 50 چھوٹے بڑے دھماکے کئے۔