داعش کیخلاف کارروائی، امریکانےایران سے فوجی تعاون کا امکان رد کر دیا

Daas

Daas

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کے لیے ایران سے فوجی تعاون کے امکان کو رد کر دیا ہے۔

وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران سیکورٹی ایڈوائزر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس سلسلے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو کوئی خط نہیں بھیجا۔

رائس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں داعش کی پیش قدمی روکنے کے لیے ایران سے فوجی تعاون سمیت کسی بھی قسم کے تعاون کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی-20 اجلاس کے دوران روسی صدر ولادمیر پوٹن اور صدر اوباما کے درمیان ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔