اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کاہفتہ وار بریفنگ کے دوران مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کیلئے کوئی درخواست نہیں دی،نہ ہی بھارت کی طرف سے ملاقات کی کوئی درخواست ملی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے کوئی کمی نہیں چھوڑی، کوشش ہے کہ چینی صدر کا دورہ جلد ہو، جس کی ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔