داعش کے خلاف مشن ایسا نہیں جو ایک رات میں مکمل ہو جائے، اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ داعش شدت پسندوں کے خلاف مشن مشکل ہے،یہ ایسامشن نہیں جو راتوں رات مکمل ہوجائے، دنیا بھرکی قوموں میں اس بات پرمتفق ہیں کہ داعش عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکی صدر بارک اوباما نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شام اور عراق میں داعش کیخلاف کارروائیوں کاجائزہ لیا۔اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شام اورعراق میں داعش کیخلاف ہمارے اور اتحادیوں کے حملے جاری رہیں گے۔

یہ ایک مشکل مشن ہے یہ ایک رات میں مکمل نہیں ہو سکتا، دنیا بھر کی قوموں اس بات پر متفق ہیں کہ داعش عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی عراق میں داعش کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ آسٹریلوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔