داعش کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے برطانوی فوجی عراق جائیں گے

British Soldiers

British Soldiers

لندن (جیوڈیسک) آئندہ چند ہفتوں میں تربیت دینے والے فوجیوں کو عراق کے دار الحکومت بغداد بھیجا جائے گا۔ جہاں وہ تربیتی کام کا آغاز کریں گے۔ برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلون نے کہا کے یہ مشن عراقی فوج کی تربیت تک ہی محدود رہے گا۔

برطانوی فوجی عراقی لڑاکا دستوں کی جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں دولت اسلامیہ کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دیے جانے کے چار دن بعد برطانوی فوج کی طرف سے عراق میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا آغاز ہوا۔