داعش نے ایک اور امریکی صحافی کے قتل کی ویڈیو جاری کر دی

Journalist

Journalist

داعش (جیوڈیسک) امریکی صحافی جیمز فولے کو قتل کرنے کے بعد دولت اسلامی عراق و شام نے یرغمال بنائے گئے ایک اور امریکی صحافی کے قتل کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ داعش نے جو نئی ویڈیو جاری کی ہے۔

اس میں امریکی صحافی سولٹوف کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے، امریکی صحافی سولٹوف 2013 میں شام میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران اچانک غائب ہو گئے تھے۔ جیمز فولے کے قتل کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سولٹوف کی والدہ نے داعش کے رہنما ابو بکر بغدادی سے اپیل کی تھی کہ اس کے بیٹے کی زندگی بچائی جائے۔

وائٹ ہاؤس نے ویڈیو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور ابھی اس وقت کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا جب کہ ہمیں اس معاملے میں احتیاط سے کام لینا ہو گا۔

واضح رہے کہ داعش نے چند روز قبل امریکی صحافی جیمز فولے کو قتل کر کے اس کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں امریکا کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر ان کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے گئے تو پھر امریکیوں کو بھی خون میں نہلا دیا جائے گا اور ان پر ہر جگہ حملے کئے جائیں گے۔