بیروت (جیوڈیسک) غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سجا الد ولیمی کو بیٹے سمیت 9 دن قبل شام کی سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ابوبکر البغداد کی بیٹی اور بیوی کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔ لبنانی فوج کے مطابق دونوں کی گرفتاری غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے تعاون سے کی گئی ہے۔
گرفتاری کو داعش کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی خیال کیا جا رہا ہے اور انھیں داعش کی طرف سے پکڑے گئے متعدد غیر ملکی شہریوں کی رہائی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تاحال داعش کے جانب سے ابوبکر البغدادی کی بیوی کی گرفتاری پر کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔