بغداد (جیوڈیسک) جنگجو تنظیم داعش نے ننھے بچوں کو اے کے فورٹی سیون چلانے کی تربیت دینے کی ویڈیو جاری کر دی ادھر عراقی شہر رمادی میں فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ کے دوران سینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔
عراق اور شام میں سرگرم تنظیم داعش نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں قازقستان سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اے کے فورٹی سیون چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ فوجی لباس پہنے ان بچوں کو ہتھیار تھامے سڑک پر پریڈ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں بچوں نے اپنے خلیفہ کا نام ابوبکر البغدادی بتایا ادھر عراقی شہر رمادی میں مقامی فورسز ، قبائلیوں اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ جاری ہے سیکورٹی ہیڈکوارٹر اور سرکاری عمارات سے تقریباً ایک ہزار فٹ کی دوری پر ہونے والی اس لڑائی میں اب تک سینتس افراد مارے جا چکے ہیں۔