بغداد (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کی کارروائیوں کے باعث بے گھر ہونے والی عراقی شہریوں نے مظاہرے کے دوران حکام سے اپیل کی کے داعش کے خلاف لڑائی میں کرد فورسز کی مدد کی جائے۔
عراق کے شہر آربل میں ہونے والے مظاہرے میں شریک شہریوں میں بڑی تعداد ان لوگوں کی تھی جو داعش کی کارروائیوں کے باعث گھر بار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپس میں رہنے پر مجبور ہیں۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر داعش مخالف نعرے درج تھے۔ لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرد علاقے میں داعش کی جارحیت کیخلاف کرد فورسز کی مدد کی جائے۔