واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی شدت پسند تنظیم داعش نے مغوی امریکی صحافی جیمز فولی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں نومبر 2012 سے اغوا امریکی صحافی جیمز فولی کی رہائی کے بدلے اغوا کاروں نے 132 ملین ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ داعش کے جنگجوؤں نے مطالبہ کیا تھاکہ امریکا اگر جیمز فولی کی رہائی چاہتا ہے تو عافیہ صدیقی کو رہا کیا جائے۔ امریکی انتظامیہ نے شدت پسندوں کے دونوں مطالبہ سختی سے مسترد کردئے تھے۔ جیمز فولی کو گذشتہ روز شدت پسندوں نے قتل کر دیا تھا۔