بغداد (جیوڈیسک) عراق اور شام میں خلافت کی دعویدار تنظیم داعش نے نیا آڈیو پیغام جاری کر دیا، آڈیو پیغام میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔
ابوبکر البغدادی نے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آخری جنگجو تک لڑائی جاری رکھی جائے گی، اتحادی افواج کو میدان جنگ تک کھینچ لائیں گے اور حملوں کے باوجود داعش کا پھیلاؤ جاری رہے گا۔
انھوں نے داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں نئی کرنسی جاری کرنے کا اعلان بھی کیا۔
ابوبکر البغدادی کا کہنا تھا کہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں کیلئے سونے، چاندی اور کاپر کے سکے جاری کیے جائیں گے۔