کراچی : عراق، شام سمیت مسلم دنیا میں فسادات اور مسلمانوں کے کردار کو دنیا بھر میں مسخ کرنے والی دہشت گرد تنظیم (داعش) کو پاکستان میں لاجسٹک سپورٹ یہاں کی کالعدم انتہا پسند تنظیم دے رہی ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت ملک کے طول عرض میں اس بدنام زمانہ عالمی دہشت گرد تنظیم کی نشرو اشاعت جاری ہے حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے لاعلمی کا اظہار دراصل دہشت گردوں کی پشت پناہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی کا لاوا اگلنے کو ہے یہاں کے انتہا پسند دہشت گرد گروہ صف بندیوں میں مصروف ہیں ہم نے بار ہا ان خدشات کا اظہار کیا لیکن حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے توجہ نہ دی طالبان دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ روز اول سے ہمارا تھا۔
اگر وقت پر یہ آپریشن کرتے تو ملک میں بہت سے جانی و مالی نقصانات سے بچ جاتے لیکن دہشت گردوں کی حامی قوتوں نے حکمرانوں کو مذاکرات کے نام پر یرغمال بنائے رکھا اسی طر ح آج عالمی دہشت گرد تنظیم کے وجود کو ہمارے وزیر داخلہ تسلیم کرنے سے گریزاں ہے ملک بھر میں دیواروں،شاہراہوں پر دہشت گردوں کی وال چاکنگ جاری ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملکی تحفظ کے بجائے حکمران اپنے اقتدارکے تحفظ کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سانحہ کوٹ رادھا کشن اور گجرات میں تھانے کے اندر جھوٹے الزامات لگا کر سید طفیل حیدر کوشہید کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملزموں کو قرار واقعی سزا دے کر انتہا پسندگروہ کی سازش کو بے نقاب کریں اجلاس میں واہگہ بارڈر پر دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی ،لواحقین سے اظہار ہمدری اور دہشت گردوں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں حکومت کی جانب سے عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماوُں کے وارنٹ گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا اجلاس میں کرپشن، مہنگائی، بدامنی اور دھاندلی کیخلاف جدو جہد جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے 23 نومبر کے بھکر میں عوامی جلسے میں بھر پور شرکت کا اعلان بھی کیا۔
اجلاس میں پنجاب میں ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی ہٹانے کے حکومتی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اسے صوبے میں مزید بدامنی پھیلانے کا پیش خیمہ قرار دیا۔ 03004513206