داعش نے پاکستان میں اپنا نیٹ ورک قائم کرنا شروع کر دیا

Daas

Daas

کراچی (جیوڈیسک) عراق اور شام کی کالعدم عالمی جہادی تنظیم داعش (دولت سلامیہ) نے پاکستان میں بھی اپنانیٹ ورک قائم کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ تنظیم کی طرف سے پاکستانی حدوود میں لٹریچر بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔

یہ انکشاف نیشنل کاؤنٹرٹیرر ازم اتھارٹی کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو بھیجے جانے والے مراسلے میں کیا گیا ہے۔ موصولہ لیٹر کے مطابق نیشنل کاؤنٹرٹیر رازم اتھارٹی کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تنظیم داعش نے پاکستان میں رابطوں کاآغاز کر دیا ہے۔