کراچی (جیوڈیسک) ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنے سیاسی و نظریاتی اختلافات کو پس پشت رکھ کر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ داعش جو طالبان سے بھی بڑا خطرہ ہے وہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔
جس کی موجودگی کے شواہد ملک کے مختلف شہروں میں سامنے آ رہے ہیں۔ حکومت کو اس سے انکار کرنے کی بجائے اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ الطاف حسین نے کہا خبریں آتی ہیں کہ مسلح افواج دہشت گردوں سے نبرد آزما ہیں۔
پاکستانی قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ ہماری مسلح افواج کے افسران اور جوان کن مشکل ترین علاقوں میں جا کر کس طرح دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہمت اور بہادری سے حصہ لے رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔