داعش سے تعلق، شام سے لوٹنے والے 2 برطانیوں کو 12 برس جیل

Daas

Daas

لندن (جیوڈیسک) شام میں داعش کا ساتھ دے کر لوٹنے والے دو برطانوی شہریوں کو 12 برس کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ دونوں کا تعلق برمنگھم سے ہے۔ محمد ناہین احمد اور یوسف زبیر سرور نے دہشتگردوں کے ساتھ 8 ماہ گزارے تھے۔

تاہم ماجدہ خاتون نے اپنے بیٹے سے متعلق پولیس کو آگاہ کر دیا تھا جس پر یوسف زبیر سرور کو برطانیہ لوٹنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وول ایچ کراون کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ یہ دونوں خطرناک دہشتگرد ہیں اور 12 برس سزا کے بعد مزید 5 برس تک ا ن کی جان نہیں چھٹے گی۔