داعش کے خطرے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا: ایم کیو ایم

Rasheed Godail Abdul Haseeb

Rasheed Godail Abdul Haseeb

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک جنونی جماعت وجود میں آگئی ہے۔

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق 2 افراد کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا۔ ایم کیو ایم کے رہنماء واسع جلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف جگہوں پر داعش کے جھنڈے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود حکمران پاکستان میں داعش کی موجودگی سے انکار کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے داعش کے وجود سے انکار قابل افسوس ہے۔ داعش کا کوئی وجود نہیں تو پاکستان کی سڑکوں پر وال چاکنگ کون کر رہا ہے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ ملک کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔ داعش کے خطرے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ ایسا نہ ہو کہ پانی سر سے اوپر چلا جائے۔