داعش کے سربراہ کی جانب سے جنگجوؤں کو شادیوں کی اجازت

Daash

Daash

بغداد (جیوڈیسک) جنگجوؤں نے حال ہی میں گھر گھر جا کر غیر شادی شدہ خواتین کے اعداد و شمار اکٹھے کئے تھے عراق اور شام میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ نے جنگجوؤں کو شادیوں کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو جنگجو شادی کے خواہش مند ہیں انہیں شادی کی اجازت ہے۔

شامی مبصر گروپ کے مطابق جنگجوؤں نے حال ہی میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں گھر گھر جا کر غیر شادی شدہ خواتین کے اعدادوشمار اکٹھے کئے تھے۔عراقی قصبے بیجی میں اس نوعیت کے واقعات زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔

داعش نے لوگوں کو بتایا کہ ان کے بہت سے ساتھی غیر شادی شدہ ہیں اور وہ شادی کرنا چاہتے ہیں۔

جنگجوؤں نے یزدی اقلیت کی درجنوں خواتین کو بھی یرغمال بنالیا تھا۔ایک یزدی خاتون کا کہنا تھا کہ جنگجو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں گھروں میں مکمل آرام اور سکون سے زندگی گزارنے کا موقع ملے گا۔