نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو بلیک لسٹ قرار دے دیا۔ سیکورٹی کونسل نے داعش سے تعلق رکھنے والے چھ افراد بشمول اس کے ترجمان کو بلیک قرار دے دیا ہے۔
اس کے علاوہ سیکورٹی کونسل نے شدت پسندوں کو اسلحہ اور مالی امداد فراہم کرنے والے افراد پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
شدت پسند تنظیم کو سیکورٹی کونسل پہلے ہی بلیک لسٹ قرار دے چکی ہے، تاہم آج جن 6 افراد کو بلیک قرار دیا گیا ہے ان پر سفری پابندیوں کے علاوہ ان کے اثاثوں کو بھی منجمد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔