دبنگ خان ’’بگ باس 10‘‘ میں میزبانی کے لیے 10 کروڑ معاوضہ وصول کریں گے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس 10‘‘ میں میزبانی کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا جس کے بعد اب وہ شو کی میزبانی کے لیے 10 کروڑ معاوضہ وصول کریں گے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان فلمی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار تصور کیے جاتے ہیں جو کہ فلموں کے منافع میں سے کام کا معاوضہ وصول کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ چھوٹی اسکرین پر بھی مہنگے ترین میزبان ثابت ہوئے ہیں۔

سلمان خان نے بھارتی ٹی وی کے مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کی میزبانی کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب وہ نئے سیزن میں ایک قسط کے لیے 10 کروڑ معاوضہ وصول کریں گے جب کہ دبنگ خان اور شو کی انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور انہوں نے معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان نے ’’بگ باس 9‘‘ میں میزبانی کے لیے ایک قسط کا معاوضہ 8 کروڑ وصول کیا تھا۔