ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور اداکار جان ابراہم نے تقریب میں ایک دوسرے کو گلے لگایا اور خوشگوار موڈ میں ملاقات کی۔
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور ایکشن ہیرو جان ابراہم کے تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ چل رہے ہیں اوردونوں اداکار ایک دوسرے پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کی فلموں کی ریلیز کی تاریخوں پربھی بیان بازی سامنے آئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اداکار ورن دھون اور شردھا کپور کی فلم ’’اے بی سی ڈی 2‘‘ کی کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں سلمان خان ، جان ابراہم سمیت متعدد اداکاروں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں دبنگ خان اور جان ابراہم ایک دوسرے سے گلے ملے اورکافی دیر تک خوشگوار موڈ میں ان کی ملاقات جاری رہی تاہم اب امید کی جارہی ہے اس ملاقات کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کم ہوگی۔