دبنگ خان کے گنگنائے گئے گانے”ہینگ اووَر “کی وڈیو ریلیز

Kick

Kick

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈکے دبنگ ہیرو سلمان خان کی دھماکے دار واپسی۔۔۔سلمان اور جیکولین فرنانڈس کی ایکشن فلم”کک”کیلئے خود دبنگ خان کی آواز میں ریکارڈ شدہ رومانٹک گانے”ہینگ اووَر”کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ کمار کے تحریر کردہ “ہینگ اووَرتیری یادوں کاـ”

کے بولوں پر مبنی اس گانے کوخود دبنگ سلمان خان اور معروف پلے بیک سنگر شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں سلمان خان اپنی ہیروئن جیکولین کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جسے احمد خان نے کوریو گراف کیا ہے۔ 2009ء کی تیلگو فلم کک کی ریمیک فلمساز و ہدایتکار ساجد نڈیاڈوالا کی اس فلم میں سلمان اور جیکولین کیساتھ رندیپ ہوڈا اور نوازالدین صدیقی اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ متھن چکربرتی بحیثیت مہمان اداکار کاسٹ کا حصہ بنے ہیں۔

ساجد نڈیاڈوالا کی اس ایکشن فلم کا اسکرین پلے معروف مصنف چیتن بھگت نے تحریر کیا ہے جبکہ فلم کا میوزک ہمیش ریشمیاسمیت میت براس انجان اور یو یو ہنی سنگھ نے ترتیب دیا ہے۔ بھر پور ایکشن اور ہلکے پھلکے رومانس کا تڑکا لیے یہ فلم کک رواں سال 25 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔