لاہور: ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 14 سالہ سٹور ملازم جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سٹور میں داخل ہونے والے مبینہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سٹور پر کام کرنے والا 14 سالہ علی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عدیل قادری سٹور پر آنے والے موٹر سائیکل سوار ڈکیتی کی غرض سے سٹور میں داخل ہوئے مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجہ میں سٹور پر کام کرنے والا ملازم 14 سالہ علی شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔