لاہور (جیوڈیسک) گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوئوں نے فائر نگ کردی جس سے کارسوارموقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سید غلام رسول شاہ لاہور جارہا تھا جب وہ سالار بنگلہ کے قریب پہنچا تو ڈاکوئوں نے اسے رکنے کااشارہ کیا لیکن اس نے گاڑی نہ روکی جس پر انہوں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہو گیا جبکہ گاڑی میں سواردیگر افراد محفوظ رہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ مقتول کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔