دادو میں مبینا پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

Dadu

Dadu

دادو: ضلع دادو کے کچے کے علاقے رکن میں مبینا پولیس مقابلہ ہوا ۔پولیس اور ڈاکوں کے درمیان کئی گھنٹوں کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 بڑے خطرناک ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکوؤں نے رکن تھانہ کی حدودمیں شہری کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے جس کے بعد پھلجی اسٹیشن کے قریب پیٹرول پمپ سے لوٹ مار کی جس پر علاقہ مکینوں کی اطلاع کے بعد پولیس نے ڈاکوؤں کا تعقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ڈاکو مارے گئے۔

دوسری طرف ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے کو کلےئر قرار دیا گیا۔ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو دادو کی سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان دادو پولیس کے مطابق مارے جانے والے تینوں ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، مسروق موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ تینوں ڈاکو پولیس کو متعدد خطرناک وارداتوں میں مطلوب تھے۔