دادو میں میونسپل کمیٹی یوتھ کی مخصوص نشست پر فرحان علی المعروف عدنان جویو بنا مقابلہ کامیاب

Rally

Rally

دادو : دادو میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے نامزد کیے گئے میونسپل کمیٹی یوتھ کی مخصوص نشست پر سپاف ضلع دادو کے اطلاعات سیکریٹری فرحان علی المعروف عدنان جویوکے بنا مقابلے کامیاب ہونے پر سپاف خیرپورناتھن شاہ ، میہڑ، جوہی اور دادو کے کارکنان نے خوشی میں ریلی نکال کر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

اس موقعے پر عادل جویو ، امتیاز جویو ، مختیار حسین جویو، نظر ببر، مختیار بروہی، پرویز ملاح، محمد حسن قمبرانی، الطاف پنہور اور دیگر کارکنان اور رہنماؤں نے جیو اردو ضلع دادو کے نمائندے فیاض جعفری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کوسیاسی خدمات کا موقعہ دے کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع دادو کے صدر سردار رفیق احمد جمالی نے سپاف ضلع دادو کے سچے اور نوجوان کارکن فرحان علی المعروف عدنان جویو کو سیاسی خدمات سرانجام دینے کا جو موقعہ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہم اس عظیم فیصلے کو سرہاتے ہیں۔

اس موقعے پر کارکنان اور رہنماؤں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

03152515800