دادو (جیوڈیسک) دادو میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے ، درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا۔
دادو میں سورج زمین پر اتر آیا ہے ، شدید گرمی کے عالم میں لوڈشیڈنگ سے بھی شہری سخت پریشان ہو گئے ہیں ، سخت گرمی سے بچنے کے لئے شہری دادو کینال سمیت مختلف نہروں میں نہانے لگے ، بچے بڑے ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
گرمی کے باعث جانور بھی پانی میں نہانے پر مجبور ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک تو شدید گرمی اوپر سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جائیں تو کہاں جائيں۔