دادو (فیاض جعفری) دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر دودانی نہر کے مقام پر تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں زوردار تصادم ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 50 سالہ محمد عظیم ببر، خاتوں رخسانہ اور 5 سالہ بچہ محمد علی شدید زخمی ہوگئے۔
جبکہ کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال دادو پہنچایا جہاں پر عمر رسیدہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔
جبکہ زخمی خاتوں اور بچے کااسپتال میں علاج جاری رہے۔جانبحق ہونے والے شخص اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔