دادو: انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

Dadu

Dadu

دادو (جیوڈیسک) دادو میں انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، حادثہ دادو میں خدا آباد کے قریب پیش آیا۔

مسافرکوچ سہون سے لاڑکانہ جارہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال دادو منتقل کیا گیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔