دادو میں سندھ ثقافت کے موقعے پر ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹر میں مچ کچہری کی تقریب کا انعقاد

دادو : سندھ ثقافت کے موقعے پر ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹر میں مچ کچہری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مچ کچہری کی تقریب میں ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھارسمیت ضلع بھر کے پولیس افسران، شاعر، ادیب، فنکار، صحافی حضرات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعے پرمچ کچہری کے آرگنائیزر ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار نے معززین اور صحافیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحفے پیش کیے ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار نے ابتدائی کلمات کے ساتھ مچ کچہری کی تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات کا مقصد نہ صرف سندھ ثقافت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کو بہی ختم کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد جرائم کے ساتھ ساتھ عوام کے چھوٹے بڑے مسائل کے حل کے لیے ضلع بھر میں 6بڑے تھانے قائم کیے جائیں گے اور بھترین کارکردگی رکھنے والے پولیس افسران کو اس کا انچارج مقرر کیا جائے گا جنہیں سرکاری سطح پر موبائل فونزکی سہولیات فراہم کی جائیں گی تا کہ موبائل فون کے ذریعے عوامی مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں بہت جلد جرائم کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا ۔ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تقریبات کا مقصد ایک دوسرے سے پیار امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔مچ کچہری کی تقریب سے شاعر ادیب اور معروف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مزاحیہ فنکاروں نے مختلف ٹیبلوز پیش کر تے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں فنکاروں نے موسیقی کی سروں کی ساز بجا کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔مچ کچہری میں آئے ہوئے مہمانوں کو کھانہ کھلاتے ہوئے خوب مہمان نوازی بہی کی گئی۔ تقریب میں آئے ہوئے مہمان سیلفیاں بہی لیتے رہے۔

K.N.Shah

K.N.Shah

K.N.Shah

K.N.Shah

K.N.Shah

K.N.Shah

K.N.Shah

K.N.Shah

K.N.Shah

K.N.Shah