روزانہ 3 کلو ملبہ کھانے والا بھارتی دیہاتی

Indian

Indian

نئی دہلی (جیوڈیسک) یوں تو دنیا میں طرح طرح کے کھانوں کا ذوق و شوق رکھنے والے پائے جاتے ہیں لیکن اس بھارتی دیہاتی کے تو ڈھنگ ہی نرالے ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹاکا کے ایک دیہات سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ پیکی راپا نامی شخص کا من پسند کھانا اینٹیں، بجری، ریت اور ملبہ ہے جسے وہ روزانہ 3 کلو کی مقدار میں کھاتا ہے۔ حیرت انگیز طور پریہ شخص 20 سال سے یہ چیزیں کھا رہا ہے۔

لیکن اس کے مطابق یہ کبھی بیمار نہیں ہوا۔ منفرد شوق رکھنے والے اس دیہاتی کا کہنا ہے کہ اس کے آگے دنیا کا عمدہ اور مہنگا ترین کھانا بھی رکھ دیا جائے۔

تو وہ پھر بھی ملبہ ہی کھانا پسند کرے گا۔ لگتا یوں ہے کہ پتھر اور اینٹوں کو چنوں کی طرح چبانے والا یہ شخص اپنے پیٹ میں کوئی عمارت کھڑی کرنا چاہتا ہے۔