روزانہ کافی کا ایک کپ کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے، تحقیق

Coffee

Coffee

واشنگٹن : ایک نئی تحقیق میں طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کافی پینے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کافی کا ایک کپ پینے سے مہلک وبا کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے 40 ہزار برطانوی نوجوانوں پر تجربہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا ایک کپ ہر دس میں سے ایک فرد کو کووڈ-19 سے بچانے کے لیے مفید ہے۔

اس حوالے سے سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ کافی میں کچھ ایسے اجزاء موجود ہیں جو انسانی صحت کو بہتر کرنے اور مدافعتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سبزی کے استعمال سے بھی کووڈ-19 سے بچا جاسکتا ہے۔ تاہم چائے اور پھل اس حوالے سے مددگار ثابت نہیں ہوئے۔ علاوہ ازیں پروسسنگ فوڈ، جس میں قیمہ اور سینکا ہوا گوشت شامل ہے، کے استعمال سے بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

سائنسدانوں کی اس تحقیق تجربے کے نتائج سائنسی جریدے نیوٹرینٹ کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے۔