لندن (جیوڈیسک) تاریخ میں کمپیوٹر اتنے غیر محفوظ کبھی نہیں رہے جتنے پچھلے دو سالوں کے دوران دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ ماہ دسمبر میں سونی کمپنی کے ڈیٹا پر وائرس حملہ دنیا کا بڑے ہیکنگ حملوں میں سے ایک تھا۔
لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا تو وہیں امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سرد جنگ نے شدت اختیار کر لی۔ کمپیوٹرز کی سکیورٹی کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ نے دنیا بھر کے کمپیوٹر صارفین کو مزید پریشان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہر کمپیوٹر پر روازنہ پانچ سے دس وائرس حملے کیے جا رہے ہیں۔ کمپیوٹر سکیورٹی کے لیے کام کرنے والے اداروں کو روزانہ چار لاکھ کے قریب نئے مال وئر وائرسز سے واسطہ پڑ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر وائرس حملے امریکی اور یورپی کمپیوٹرز پر کیے گئے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کمپیوٹر صارفین ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے پرائیویسی کو یقینی بنائیں۔