روزنامہ ”امن” کے بزنس ایگزیکٹو ریاض الحق بھٹی کے چچا جان محترم حاجی عبدالرشید انتقال کر گئے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: شہر کے سینئر صحافی وروزنامہ ”امن” کے بزنس ایگزیکٹو اورسٹی رپورٹر ریاض الحق بھٹی کے چچا جان اور محمد کاشف کے والد محترم حاجی عبدالرشید طویل علالت کے بعد گزشتہ صبح انتقال کر گئے’

مرحوم کو کچھ عرصہ قبل دماغ کا فالج ہوگیاتھا اور وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے ‘ ناسازی طبیعت کے باعث وہ ایک عرصہ سے صاحب فراش تھے ‘ جمعرات کی صبح ان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی’ڈاکٹر نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ منصورآباد والے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں صحافی بردری’ وکلائ’ سیاستدانوں’ سول سوسائٹی کے افراد اور عزیز و اقارب کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی’ حاجی عبدالرشید نے بھرپور زندگی گزاری’ وہ ریاض الحق بھٹی کے خاندانی سربراہ بھی تھے۔

مرحوم کے بڑے بھائی ارشاد الحق کی وفات کے بعد انہوں نے خاندان کی بھاگ ڈور سنبھالی اورانتہائی معتبرانہ انداز میں خاندان کو ساتھ لیکر چلے’ ان کی وفات ریاض الحق بھٹی خاندان کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے’ مرحوم کی روح کے ایصال و ثواب کیلئے قل شریف کا ختم اورقرآن خوانی آج صبح 9 بجے ان کی رہائش گاہ گلی نمبر2 نزد اعوان چوک شریف پورہ میں ہوگی’ علاوہ ازیں روزنامہ ”امن” میں ایک تعزیتی اجلاس ایڈیٹر خالد لطیف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نیوز ایڈیٹر محمد فرحان حکیم سمیت ادارہ کے مکمل سٹاف اور انتظامیہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ‘ مرحوم نے سوگواران میں دو بیٹے اور 5 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔